اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں سعودی اتحاد کے ایک فوجی مرکز پر حملہ کرکے دسیوں فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے ایک فوجی مرکز پر میزائل سے بھی حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں بھی درجنوں سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ یمنی افواج نے یہ حملے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں کئے ہیں۔
دوسری جانب یمن کے ایک سیاستداں عایش السندی نے سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور اس کے جنگی جرائم پر یورپ اور امریکا کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی حکومت یمن پر وحشیانہ حملے اور جنگی جرائم کا ارتکاب مغرب کی حمایت سے کررہی ہے۔
یاد رہے کہ یمن پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں تیس ہزار سے زائد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169